جیولری شاپ پرڈکیتی ڈاکوؤں کیلئے موت کا پھندہ ثابت ہوئی

   

روم : اٹلی میں ڈکیتی کی ایک خطرناک ورادات خود ڈکیتوں کے گلے کا پھندہ بن گئی جب دکان کے مالک نے دونوں چوروں کو قابو کرلیا۔زیورات کی دکان میں ڈکیتی کرنے والے چوروں کا خیال تھا کہ ڈکیتی پرامن طریقے سے ہوگئی ہے۔ جب وہ وہاں سے باہر نکلے تو تصویر لمحوں میں ہی الٹ گئی۔اٹلی میں ایک زیورات کی دکان کے مالک نے چوروں کے ایک گروہ پر فائرنگ کر دی جس سے دکان پردھاوا بولنے والیدو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ میڈیا کے مطابق چوروں نے زیورات کی دْکان کے مالک کی روزی روٹی کو خطرہ نہیں بنایا تھا بلکہ اس کی جان اور اس کی بیٹی کی جان کو خطرہ تھا جسے انہوں نے ڈکیتی کے دوران باندھ دیا تھا۔اخبار نے کہا67 سالہ ماریو روگیرو نے گذشتہ 28 اپریل کی شام کو دو چوروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔