جیولری شوروم میں نقب زنی25 کروڑ کے زیورات کی چوری

   

نئی دہلی: قومی دارلحکومت دہلی کے ایک جیولری شوروم میں کروڑوں کی چوری کی واردات پیش آئی۔ بھوگل علاقہ میں واقع امراؤ جیولرس میں کل دیر رات چوروں نے ہاتھ صاف کیا۔ چور شوروم کی چوتھی منزل سے چھت کا تالہ توڑ کر نیچے آئے۔ اس کے بعد اسٹرانگ روم کی دیوار میں نقب لگا کر سی سی ٹی وی کے کنکشن کاٹ دیا گیا، بعد ازاں سارقین نے 20 تا 25 کروڑ کے زیورات کا سرقہ کرلیا اوروہاں سے فرارہوگئے۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نظام الدین پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔تحقیقات کی جارہی ہے۔