جیکلین فرنانڈز کے خلاف چارج شیٹ

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ ادکارہ جیکلین فرنانڈزکو ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) نے چندر شیکھر کے 200 کروڑ روپے کے معاملے کی چارج شیٹ میں ملزم کے طور پر نامزد کیا ہے۔ ای ڈی کی یہ چارج شیٹ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت دائر کی جائے گی۔یہ ضمنی چارج شیٹ سریش چند شیکھر کی بازیابی مقدمہ میں کی جائے گی، جو تہاڑ جیل میں بند ہیں۔حال ہی میں بالی ووڈ اداکار ہ جیکلین کے 7.27 کروڑ روپے کے اثاثوں کو اینٹی منی لانڈرنگ قانون کے تحت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ مبینہ مجرم سکیش چندر شیکھر اور دیگر کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کے سلسلے میں منسلک کیا گیا تھا۔