جی ایس ٹی اصلاحات کےشیئر بازار پر بھی اثرات

   

ممبئی، 7ستمبر (یو این آئی) گزشتہ ہفتے گھریلو شیئر بازاروں میں تیزی کے بعد آنے والے ہفتے میں سرمایہ کاروں کی نظر جی ایس ٹی اصلاحات کے زمینی اثرات اور عالمی عوامل پر مرکوز رہے گی۔ اشیاء و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کی عام لوگوں کے استعمال کی چیزوں پر ٹیکس گھٹانے کے اعلان کے بعد گاڑی بنانے والی کمپنیوں نے قیمتوں میں کمی شروع کر دی ہے ۔ سرمایہ کار اس بات کا انتظار کریں گے کہ کون سا شعبہ جی ایس ٹی اصلاحات کے بعد کتنی قیمتوں میں کمی کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ بیرون ملک سے ملنے والے اشاروں پر بھی ان کی نظر ہوگی۔ گزشتہ ہفتہدونوں بڑے اشاریوں میں ایک فیصد سے زیادہ کی تیزی رہی۔