جی ایس ٹی میں اضافے کیخلاف سیول سپلائیز بھون کا گھیراؤ

,

   

یوتھ کانگریس نے کاچیگوڑہ اسٹیشن پر ریل روکو احتجاج منظم کیا

حیدرآباد۔/27 جولائی، (سیاست نیوز) اشیائے ضروریہ پر جی ایس ٹی کے نفاذ کے خلاف مہیلا کانگریس نے آج سیول سپلائیز بھون کا گھیراؤ کیا۔ صدر مہیلا کانگریس سنیتا راؤ کی قیادت میں مہیلا کارکنوں نے سیول سپلائیز بھون پہنچ کر قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کیا۔ پولیس نے احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا۔ مرکزی حکومت نے حال ہی میں اشیائے ضروریہ جیسے دودھ، دہی پر جی ایس ٹی میں اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجہ میں قیمتوں میں بھاری اضافہ ہوا۔ احتجاجیوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا علامتی پتلہ نذرِ آتش کیا۔ اس موقع پر سنیتا راؤ نے کہا کہ مودی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے بجائے صرف قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے۔ پٹرول ، ڈیزل اور پکوان گیس کے بعد غذائی اشیاء پر جی ایس ٹی کے ذریعہ مہنگائی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ملک میں غریب و متوسط طبقات پریشان ہیں۔ احتجاج میں گریٹر حیدرآباد کی صدر ورا لکشمی، رنگاریڈی ضلع کی صدر جیا لکشمی، کویتا رما دیوی، کرپا ریڈی، جیلانی بیگم اور دوسروں نے حصہ لیا۔ احتجاجیوں کو سوماجی گوڑہ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ اسی دوران یوتھ کانگریس کارکنوں نے کاچیگوڑہ ریلوے اسٹیشن پر ریل روکو احتجاج منظم کیا۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی کو ای ڈی کی جانب سے طلب کئے جانے کیخلاف یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر شیوا سینا ریڈی کی قیادت میں ریل روکو احتجاج منظم کیا گیا۔ر