جی ایس ٹی میں کمی اور آلودگی قوانین میں نرمی کا مطالبہ

   

آل انڈیا برک اینڈ ٹائل مینوفیکچررز اسوسی ایشن 10 نومبر کو نئی دہلی میں احتجاج ، اینٹوں کی صنعت کا تحفظ ضروری

سری گنگا نگر: آل انڈیا برک اینڈ ٹائل مینوفیکچررز اسوسی ایشن نے اینٹوں کی بھٹی کی صنعت کو بچانے کے لیے 10 نومبر کو نئی دہلی میں ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔ اسوسی ایشن کے قومی خزانچی اور راجستھان اینٹ مینوفیکچررز اسوسی ایشن کے صدر رتن گنیش گڑھیا نے کہا کہ 10 نومبر کو ملک بھر سے اینٹوں کے بھٹوں کے مالکان اور آپریٹرز نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں جمع ہوں گے۔ رام لیلا میدان میں دھرنا مظاہرے اور عام اجلاس کے بعد وہ پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف جائیں گے ۔ انہوں نے بتایاکہ جی ایس ٹی میں کمی، زک زیگ سے متعلق قوانین میں نرمی کرنااور آلودگی کے قوانین کو آسان بنانا سمیت دیگرمسائل کو حل اورمسئلوں کی طرف حکومت کی توجہ مبذول کروانے کے لیے احتجاج کیا جا رہا ہے ۔ اس میں سری گنگا نگر اور ہنومان گڑھ ضلعوں سمیت راجستھان کے تمام اضلاع سے بڑی تعداد میں اینٹ بھٹہ مالکان اور آپریٹرز شامل ہوں گے ۔ سری گنگا نگر اور ہنومان گڑھ اضلاع میں تقریباً 450 اینٹوں کے بھٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹہ مالکان اور آپریٹرز زیادہ سے زیادہ تعداد میں 10 نومبر کو نئی دہلی کے مظاہرے میں شرکت کے لیے میں بلایا گیا ہے ۔ قومی خزانچی نے کہا کہ دیہی کاٹیج برک انڈسٹری کو ختم کرنے کے ارادے سے حکومت کی طرف سیجی ایس ٹی میں حد سے زیادہ اضافے اور زک زیگ کے غیر عملی قوانین کی وجہ سے موجودہ حالات میں اینٹوں کے بھٹوں کو چلانا بہت مشکل ہو گیا ہے ۔