جی ایچ ایم سی سال 2021-22 کا مجموعی بجٹ 5,600 کروڑ

   

گذشتہ سال کے بہ نسبت 220 کروڑ کا اضافہ ، 1224.51 کروڑ روپئے قرض حاصل کرنے کا منصوبہ
حیدرآباد :۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں نے سال 2021-22 کے لیے 5,600 کروڑ روپئے کا بجٹ تیار کیا ہے ۔ جس کو مئیر حیدرآباد بی رام موہن کی صدارت میں منعقدہ اسٹانڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا گیا ۔ گذشتہ سال کے بہ نسبت جاریہ سال جی ایچ ایم سی کے بجٹ میں 220 کروڑ روپئے کا اضافہ ہے ۔ سڑکیں اور فٹ پاتھس کی تعمیرات کے لیے بجٹ میں 1582.51 کروڑ روپئے اور آپریشنس اینڈ مینٹننس کے لیے 905.30 کروڑ اور سرسبز و شاداب کے لیے 560 کروڑ روپئے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ جائیداد ٹیکس کے ذریعہ 32 فیصد یعنی 1850 کروڑ روپئے کی آمدنی ہونے کا اندازہ لگایا ہے ۔ 22 فیصد یعنی 1224.51 کروڑ روپئے قرض حاصل کرنے کا نشانہ مختص کیا گیا ہے ۔ یوزر چارجس کے ذریعہ 1022.70 کروڑ پلان گرانٹس کے تحت 770.51 کروڑ آمدنی حاصل ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔ اسٹابلشمنٹ کے لیے 1226.91 کروڑ آپریشنس اور منٹیننس کے لیے 905.30 کروڑ گرین کاوریج کی توسیع کے لیے 560.00 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ قواعد کے مطابق 10 دسمبر سے قبل اسٹانڈنگ کمیٹی کو بجٹ منظوری دینا ہے ۔ 15 دسمبر سے قبل اس کو جنرل باڈی کو روانہ کرنا ہے ۔ جہاں پر 10 جنوری سے قبل اس کا جائزہ لیتے ہوئے 20 فروری سے قبل منظوری دینا ہے ۔ اس کے بعد 7 مارچ تک اس کو ریاستی حکومت کو روانہ کرنا ہے ۔۔