جی ایچ ایم سی کا سینئر اسسٹنٹ رشوت کے الزام میں گرفتار

   

حیدرآباد۔23 ۔ستمبر (سیاست نیوز) اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے عہدیداروں نے جی ایچ ایم سی ٹیکس سیکشن کے سینئر اسسٹنٹ سید چاند پاشاہ کو رشوت کی رقم حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جگت گری گٹہ کوکٹ پلی کے ساکن ایم ناگ راجو نے اپنے مکان کے ٹائٹل کی تبدیلی کے لئے کوکٹ پلی زونل کمشنر کے دفتر سے رجوع ہوئے تھے جہاں پر وہاں کے سینئر اسسٹنٹ سید چاند پاشاہ نے 8000 روپئے کا مطالبہ کیا تھا جس پر ناگ راجو نے بیورو کے عہدیداروں سے شکایت درج کروائی تھی ۔ اے سی بی عہدیداروں نے کمپیوٹر آپریٹر ٹی شنمکھا راؤ کے ذریعہ رشوت کی رقم حاصل کی گئی تھی۔ بیورو نے مذکورہ عہدیداروں کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔ ب