جی ایچ ایم سی کے تمام وارڈس میں کریدا پرنگنم

   

شہر میں 150 اسپورٹس فسلٹیز قائم کرنے حکومت کی مساعی
حیدرآباد 5 جون (سیاست نیوز) شہر میں اسپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک بڑے اقدام میں ریاستی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو اسپورٹس ٹریننگ فراہم کرنے کے لئے 150 اسپورٹس فسیلٹیز تلنگانہ کریدا پرنگنم ۔ اربن (TKP-U) کے طور پر قائم کئے جارہے ہیں۔ جی ایچ ایم سی میں 150 وارڈس ہیں اور ہر وارڈ میں ایک ایکر پر اسپورٹس سرگرمیوں کے لئے ایک بڑی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ عہدیداروں کے مطابق ان فسیلٹیز کے قیام کے لئے 45 مقامات کا انتخاب کیا جارہا ہے جبکہ دوسرے وارڈس میں اس کے لئے موزوں مقام کی نشاندہی کے لئے کام کیا جارہا ہے۔ شہر میں جی ایچ ایم سی 521 پلے گراؤنڈس ہیں اور یہ ٹی کے پیز مرحلہ واری انداز میں موجودہ پلے گراؤنڈس پر قائم ہوں گے۔ کھوکھو، والی بال اور کبڈی کھیلنے کے لئے درکار انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کے علاوہ دیگر سہولتوں کو بھی فروغ دیا جائے گا جیسے لانگ جمپ پٹ، ایکسر سائز بار، سنگل اور ایکسرساز بار ۔ ڈبل و دیگر۔