جے این یو وائس چانسلر کی برطرفی پر مفاہمت نہیں: آشی گھوش

,

   

نئی دہلی ۔ 9 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر جے این یو اسٹوڈنٹس یونین آشی گھوش نے جمعرات کو کہا کہ یونیورسٹی کیمپس کے اندرون 5 جنوری کو طلبہ پر حملہ کافی ذہنی کرب کا معاملہ رہا جسے وہ اپنی آخری سانس تک بھول نہیں پائیں گے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسٹوڈنٹس اور فیکلٹی ممبرس وائس چانسلر جگدیش کمار کی برطرفی کے معاملہ میں نرمی اختیار نہیں کریں گے۔ اسٹوڈنٹس یونین اور جے این یو ٹیچرس اسوسی ایشن کے وفد نے آج وزارت ایچ آر ڈی کے عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے مطالبات رکھے۔ تاہم ملاقات کے بعد اسٹوڈنٹس مطمئن نظر نہیں آئے۔