جے شنکر کی روسی، فرانسیسی وزرائے خارجہ سے ملاقات

,

   

بالی: ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے جمعہ کو یہاں منعقد ہ جی 20 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے موقع پر روس اور فرانس کے اپنے ہم منصب وزراء کے ساتھ بات چیت کی۔ڈاکٹر جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی اوراس کے ساتھ ہی یوکرین جنگ اور افغانستان سمیت دنیا کے کئی عصری علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان یہ بات چیت وزیر اعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے ایک ہفتہ بعد ہوئی اور یوکرین کے بحران کے پس منظر میں توانائی اور خوراک کی عالمی منڈیوں کی حالت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ نے اپنی فرانسیسی ہم منصب کیتھرین کولونا سے بھی ملاقات کی۔ فرانسیسی وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ انہوں نے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور اس کے لیے مل کر کام کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان دنیا کو درپیش نئے چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔