جے شنکر 10ویں ہندوستان۔جنوبی کوریا مشترکہ کمیشن کے شریک سربراہ

   

نئی دہلی/ سیول: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کو جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو تائی یول کے ساتھ 10ویں ہندوستان-جنوبی کوریا مشترکہ کمیشن کی میٹنگ کی شریک صدارت کی۔سیول پہنچنے کے بعد ڈاکٹر جے شنکر نے بدھ کو جنوبی کوریا اور ہندوستان کے درمیان 10ویں جوائنٹ کمیشن میٹنگ میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہندوستان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے جنوبی کوریا کے ساتھ اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، سیمی کنڈکٹرز اور گرین ہائیڈروجن جیسے نئے شعبوں میں اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانا چاہتا ہے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ “دونوں ممالک نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر نظریات کے بڑھتے ہوئے ہم آہنگی کو دیکھا۔” انہوں نے کہاکہ “انڈو پیسیفک خطے پر توجہ مرکوز کرنا اچھا ہے اور اس خطے میں استحکام، سلامتی اور خوشحالی کو برقرار رکھنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے ۔”