جے پور سلسلہ وار بم دھماکہ معاملہ ، جمعیة علماءہند کی قانونی مدد کے نتیجے میں شہباز7 مقدمات میں بری اور 2میں رہا

,

   

13 مئی 2008کو راجستھان کے ثقافتی شہر جے پور میں رو نما ہونے والے سلسلہ واربم دھماکہ معاملے میںملزم بنائے گئے لکھنﺅ کے ایک نوجوان کو گذشتہ کل جئے پور ہائی کورٹ نے مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے ۔ملزم شہباز احمد کو ابتک 7 مقدمات سے بری کیا جاچکاہے جبکہ اسے 2 مقدمات میں ضمانت حاصل ہوچکی ہے ، ایک مقدمہ میں 8 جنوری 2021 کو سپریم کورٹ آف انڈیا نے ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے تھے جبکہ گذشتہ کل جئے پور ہائی کورٹ کے جسٹس پنکج بھنڈاری نے ملزم کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے ،جے پور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ملزم کی 12 سالوں کے طویل عرصہ کے بعد جیل سے رہائی کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں ملزم کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیة علماءمہاراشٹر(ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔