جے پور میں قومی آیورویدک تنظیم کی قومی بیداری یوگا ریالی

   

جے پور: نویںبین الاقوامی یوم یوگا ۔2023کے موقع پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف آیورویدک کے ذریعہ سو دن پہلے مسلسل پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیںاور منگل کو یہاں بیداری یوگاریالی نکالی گئی۔ یہ ریالی تنظیم سے بڑی چوپڑ تک نکالی گئی جس میں 1500طلبہ،ملازمین اور عام عوام نے حصہ لیا ۔تنظیم نے انسٹی ٹیوٹ سنجیو شرما نے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ کا اہم پروگرام البرٹ ہال پر ہوگا، جس میں مہمان خصوصی ممبر پارلیمنٹ رام چرن بوہرا ہوں گے ۔انہوں نے بتایا کہ پروگرام میں تقریبا دو ہزار لوگوں نے حصہ لینے کا امکان ہے جس میں سبھی کو ٹی شرٹ اور یوگا کٹ فراہم کیا جائے گا ۔