ج20 جولائی تا یکم اگسٹ بودھن مکمل بند

   

بودھن۔ کانگریس پارٹی بودھن کے تائیدی تاجروں نے پیر 20 جولائی تا یکم اگسٹ بودھن مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا اور ان تاجر پیشہ افراد نے لاک ڈاؤن کے اعلان پر مبنی ایک بیانر تیار کیا جس پر جلی حرفوں میں پولیس عہدیداروں اور محکمہ صحت و طبابت کے عملے کا کورونا وائرس سے تحفظ کرنے میں ناکام ہونے کا تلنگانہ حکومت پر الزام عائد کیا گیا۔ اس بیان پر کانگریس پارٹی کے قائدین راہول گاندھی ، سونیا گاندھی اور سابق ریاستی وزیر سدرشن ریڈی کے علاوہ ریاستی سطح کے سینئر قائدین کے فوٹوز چسپاں کئے گئے۔ واضح ہو کہ صرافہ بازار کے تاجرین نے 31 جولائی تک اپنی دکانات بند رکھنے کا اعلان کرچکے اور سب رجسٹریشن آفس سے تعلق رکھنے والے ڈاکیومنٹ رائٹرس 25 جولائی تک دستاویز تحریر کرنے کے کاموں کو بند رکھنے کا قبل ازیں اعلان کرچکے ہیں۔