ٹورنٹو : کینیڈا کے شہر کیلگری میں روڈ حادثہ کے مقام پر سب سے پہلے مدد کو پہنچنے والی خاتون پیرامیڈک نے آدھے گھنٹے کی سخت محنت کے بعد بری طرح زخمی ہونے والی نوجوان لڑکی کو گاڑی سے باہر نکال لیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق جیمی ایرکسن ہائی وے پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں زیادہ زخموں کے باعث اپنی بیٹی کو نہ پہچان سکی تاہم 17سالہ لڑکی کو جہاز کے ذریعہ قریبی اسپتال منتقل کیے جانے تک وہ وہیں موجود رہی۔ رپورٹس کے مطابق اپنی شفٹ ختم کرنے کے بعد جب جیمی ایرکسن گھر پہنچی تو پولیس نے انہیں بتایا کہ حادثے میں زخمی اور بعداذاں مرنے والی لڑکی ان کی بیٹی تھی۔ جیمی ایرکسن نے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو بتایا کہ جس شدید زخمی لڑکی کی میں نے کچھ دیر پہلے مدد کی وہ میرا اپنا خون تھا اور میری اکلوتی بچی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس واقعہ پر حیران اور ٹوٹ چکی ہوں، ایسا لگ رہا کہ میں نے اپنا کوئی حصہ کھو دیا۔