حیدرآباد ۔ 5 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ٹریفک ہجوم کو کم کرنے اور موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت میں آسانی پیدا کرنے کے لیے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) نے چارمینار زون میں دو فلائی اوورس تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ جس میں ایک فلائی اوور حافظ بابا نگر جنکشن اور دوسرا بنڈلہ گوڑہ جنکشن پر تعمیر کیا جائے گا ۔ ان فلائی اوورس کی تعمیر کا مقصد گاڑیوں کیلئے ایک اچھا راستہ فراہم کرنا اور ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری لانا ہے ۔۔