حافظ سعید کی عرضداشت پر سی ٹی ڈی عہدیدار کی طلبی

   

لاہور ۔ 27 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت نے منگل کے روز کاؤنٹر ٹیرازم ڈپارٹمنٹ
(CTD)
پنجاب پولیس کے ایک عہدیدار کو ممبئی حملوں کے ماسٹر مائینڈ اور جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی جانب سے داخل کردہ درخواست کی بنیاد پر طلب کیا ہے کیونکہ حافظ سعید نے اپنی عرضداشت میں دہشت گردی کو مالیہ فراہم کرنے کی پاداش میں اپنی گرفتاری کو چیلنج کیا ہے ۔ لاہور ہائی کورٹ نے حافظ سعید اور جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت (FIF)
کے دیگر 67 قائدین کی جانب سے داخل کردہ عرضداشت کی سماعت کی تھی ۔ لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے قبل ازیں نے حافظ سعید اور دیگر افراد کی عرضداشت پر اعتراض کیا تھا کیونکہ عرضداشت کے ساتھ مساجد کی تصاویر منسلک کرتے ہوئے (جنہیں مقبو ضہ ارا ضیات پر تعمیر کیا گیا تھا ) پورے معاملہ کو ایک مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی ۔