حالت نشہ میں ہنگامہ آرائی پر دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : شراب کے نشہ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے دو افراد کو پولیس بنجارہ ہلز نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل رات روڈ نمبر 14 پر واقعہ چیرس پب میں ہنگامہ کرنے والے دو افراد اشرف اور سہیل کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ان پر الزآم ہے کہ پب میں ہنگامہ آرائی کے علاوہ ان دونوں نے پولیس عملہ سے بدتمیزی کی اور خدمات میں رکاوٹ پیدا کی ۔ بنجارہ ہلز کا پولیس عملہ ایک شکایت پر جانچ کے لیے چیرس پب پہونچا تھا ۔ گرفتار افراد کا تعلق قلعہ گولکنڈہ سے بتایا گیا ہے جنہیں پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔۔ ع