حب رسول اور اسکے حقیقی و زندہ نمونے- مولانا سید شعیب حسینی ندوی (جمعہ بیان)

   

میرے بھائیو بزرگوں !

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوگیا ہے، اس مہینہ کو اسلامی تاریخ میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے، اور اس مہینہ میں جو بڑے بڑے واقعات پیش آئے ہیں ان واقعات میں سب سے بڑا واقعہ حضورﷺ کی ولادت باسعادت ہے جو پورے مسلمانوں کےلیے ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کےلیے خیر کا ذریعہ ہے۔

یقیناً حضور ﷺ کی ولادت ایک ایسا واقعہ ہے، جس پر انسان خوشی جتنی منا سکتا ہو منائے، وہ ایسی پاک ساعتیں ہیں جس میں انسان خوشی کےلیے جو کچھ کرسکتا ہو کرے، اور اپنی محبت کے جو نذارانے پیش کرتا ہو کرے لیکن ایک بات بنیادی طور پر سمجھنے کی یہ ہیکہ اسلام میں چیزیں منانے کی نہیں بلکہ ماننے کی ہوتی ہے، اسلام میں ماننے کا حکم ہے منانے کا حکم نہیں ہے۔

ایک مومن کی شان یہ ہے کہ وہ اللہ کے رسول ﷺ کی بات مان کر چلتا ہے، ان کی سن کر چلتاہے، ان کے کہنے اور فرمان پر چلتا ہے، انکی تعلیمات کی روشنی میں زندگی گذارتا ہے۔ جو انہوں نے کہا ہے اسے پورا کرتا ہے، جس کا حکم دیا ہے اس کو بجا لاتا ہے، جس سے روکا ہے اس سے بچتا ہے۔ یہ حضورﷺ کی محبت کا صحیح تقاضہ ہے۔

پورا بیان سنیں۔