حجاب معاملہ۔ اڈوپی کے اسکولوں میں 19فبروری تک دفعہ 144کا نفاذ

,

   

منگلور۔مذکورہ اڈوپی ضلع انتظامیہ نے پیر کے روز سے 19فبروری تک ضلع کے تمام ہائی اسکولوں میں سی آر پی سی کی دفعہ 144کے تحت احتیاطی احکامات نافذ کردئے ہیں۔چونکہ حجاب اور بھگوا شال کا تنازعہ بڑھنے کے پیش نظر ریاستی حکومت کی جانب سے تعطیلات کااعلان کرنے کے بعد پیر کے روز سے اسکولوں کی دوبارہ کشیدگی عمل میں لائی جارہی ہے تو یہ اقدام احتیاط کے طور پر اٹھایاگیا ہے۔

سی آر پی سی کی دفعہ 144ایک مجسٹریٹ کو بااختیار بناتی ہے بالخصوص ریاست کی طرف سے بااختیار ہے جو ایک سے زائد لوگوں بشمول عوام کی بہتری اور نظم ونسق پر کنٹرول کے لئے کسی بھی قسم کی کاروائی میں ملوث ہونے سے اس علاقے میں روک سکتا ہے۔

ان احکامات کا لزوم فبروری14کی صبح 6بجے سے فبروری19کے شام 6بجے تک رہے گا۔ اس حکم نامہ پر عمل آواری کے لئے ضلع سپریڈنٹ آف پولیس سے ڈپٹی کمشنر ایم کورما راؤ تک سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تمام ہائی اسکولوں کے 200میٹر کے احاطہ تک دفعہ 144کا نفاذ عمل میں لائیں۔

ان احکامات کے بموجب مذکورہ اسکولو ں کے حدود میں پانچ یا اس سے زائد لوگوں کے اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

نعرے لگانا‘ گانے بجانا اور تقریریں کرنے پر سختی کے ساتھ ممانعت ہے۔احتجاج کے شدت اختیار کرنے کے بعد ریاست نے تمام اسکولوں اور کالجوں کو تین دنوں کے لئے 9فبروری سے بند کردیاتھا۔

تاہم مذکورہ عدالتوں نے10فبروری سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے احکامات جاری کئے‘ عدالتوں کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے تک حجاب پر ریاست کی جانب سے لگائی گئی پابندی کو یقینی بنانے کی بھی عدالتوں نے ہدایت دی ہے