حجر اسود کی صفائی و تزئین کا کام جدید ٹکنالوجی سے

   

ریاض۔ (کے این واصف) خانہ کعبہ کی دیوار مین جڑا حجر اسود ایک ایسا مقدس پتھر ہے جس کا ہر روز ہزاروں افراد بوسہ لیتے ہین۔ یہ سلسل دن کے 24 گھنٹے، مہینے کے 30 دن اور سال کے 12 مہینے جاری رہتا ہے۔ اس کی دیکھ ریکھ اور صفائی ایک اہم کام ہے۔ حرم مکی مین روز بروز زائرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اس عمل کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔ ایک تازہ اطلاع کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایت پر حجر اسود کی صفائی اور اصلاح و تزئین کا کام جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انجام دیا گیا۔ یہ کام معاون سربراہ اعلی ڈاکٹر سعد المحیمید نے اپنی نگرانی میں انجام دیا گیا۔ عاجل ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر المحیمید نے بتایا کہ حرمین شریفین انتظامیہ خانہ کعبہ سے متعلق تمام امور اپنی نگرانی میں کراتی ہے۔ تمام اداروں اور فریقوں کے درمیان یکجہتی پیدا کرکے کام نہایت معیاری طریقے سے انجام دیئے جاتے ہیں۔ المجیمید نے کہا کہ دراصل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مسجد الحرام اور مسجد نبوی خصوصا خانہ کعبہ سے گہری عقیدت رکھتے ہیں۔ انہیں اس بات کا احساس ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں میں خانہ کعبہ کا بڑا رتبہ ہے۔ واضع رہے کہ حرمین شریفین مین صفائی اور دیکھ ریکھ کا جو کام ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ ان مقدس مقامات پر ہر لاکھون زائرین آتے ہین۔ مگر یہان کہین کچرے کا کبھی ایک تنکا نظر نہین آتا۔