حج مصارف کی پہلی قسط ادا کرنے کی آج آخری تاریخ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کا بیان

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری ۔ ( پریس نوٹ ) ۔ منتخب عازمین حج کے لئے حج مصارف کی پہلی قسط مبلغ 81,000/- روپئے ادا کرنے کی آخری تاریخ 15فبروری ہے ‘ جن عازمین نے اب تک رقم جمع نہیں کروائی ہے وہ فوراً یہ رقم اور دستاویزات داخل کروادیں۔ دوسری قسط ادا کرنے کی آخری تاریخ 20 مارچ ہے اور منتخب عازمین اگر چاہیں تو 1,20,000/- روپئے کی دوسری قسط بھی 15 تاریخ تک اداکرسکتے ہیں۔ صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی جناب محمد مسیح اللہ خان اور اسپیشل آفیسرپروفیسر ایس اے شکو ر نے یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ منتخب عازمین حج اگر توسیع شدہ تاریخ تک پہلی قسط ادانہ کریں تو ان کی نشست منسوخ ہوجائے گی اور ان کی جگہ ویٹنگ لسٹ سے دوسرے درخواست گزاروں کا انتخاب ہوگا۔ ان عہدیداروں نے مزید کہا کہ رقم بینک چالان یا ای پے منٹ کے ذریعہ اداکرسکتے ہیں۔ رقم اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر 32175020010 FEE TYPE-25 میں یا یونین بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر 318702010406009 (Haj Account) میں بینک کی کسی بھی برانچ میں جہاں کور بینکنگ کی سہولت ہو جمع کروائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جو عازمین آن لائن ادائیگی کرنا چاہیں وہ انٹرنیٹ بینکنگ ‘ ڈیبیٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کے لئے حج کمیٹی کی ویب سائیٹ www.hajcommittee.gov.in پر مہیا ای پے منٹ آپشن استعمال کرسکتے ہیں۔عازمین بینک میںادائیگی کے بعد بینک کی رسید کی ایک کاپی دفتر حج کمیٹی میں داخل کریں اور ایک کاپی اپنے پاس محفوظ رکھیں۔ عازمین بینک چالان پر یا ای پے منٹ کے ذریعہ ادائیگی پر اپنا ریفرنس نمبر بھی لازماًدرج کریں‘ اس طرح یہ رقم راست ان کے نام پر جمع ہوگی۔ تمام عازمین کو بینک ریفرنس نمبردیا جائے گا اور اس کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعہ دی جائے گی۔ منتخب عازمین 15 فبروری تک اپنا اصل پاسپورٹ ‘ایک عدد فوٹو اور میڈیکل اسکریننگ اور فٹنس سرٹیفیکیٹ داخل کریں۔ سینہ کے ایکس رے کی رپورٹ اور بلڈ رپورٹ داخل کر نے کی ضرورت نہیں ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے دفتر حج کمیٹی ‘ واقع حج ہاؤز فون نمبر040-23 29 8793. پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔