حج 2021۔ تمام عازمین کے لئے کویڈ19کا ٹیکہ لازمی

,

   

جولائی میں منعقد ہونے والے پانچ روزہ پروگرام میں شریک ہونے والے عازمین کے لئے ”لازمی ٹیکہ“ کا منصوبہ بنایاجارہا ہے


ریاض۔ملک کی وزرات صحت نے منگل کے روز کہاکہ مملکت سعودی عربیہ اس سال حج کے لئے ان ہی عازمین کواجاز ت دے گی جو کویڈ19کا ٹیکہ لگاچکا ہیں۔

سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربعیہ نے جولائی میں پانچ روزہ پروگرام میں شریک ہونے کا منصوبہ کررہے تمام عازمین کے لئے ”لازمی ٹیکہ“ کااعلان کیاہے۔

اس سال کتنے عازمین کو اجاز دیں گے اس تعداد کی رابعہ نے کوئی تصدیق نہیں کی ہے اور یہ بھی نہیں بتایاکہ 2020کی طرح داخلی سطح پر محدود تعداد کے ساتھ حج کیاجائے گا یا پھر بڑی تعداد کو موقع فراہم کیاجائے گا ان باتوں کا بھی خلاصہ نہیں کیاہے

۔ انہو ں نے ایک سرکاری اعلامیہ میں کہاکہ ”آپ پر ضروری ہے کہ مقامات مقدسہ مکہ اورمدینہ میں اور2021کے حج کے لئے عازمین کے داخلہ کے تمام راستوں پر صحت عامہ کی سہولتوں کو پورا کرنے کے لئے درکار مین پاؤر کو قبل از وقت تیار کرلیں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”حج اور عمرہ کے موقع کے لئے ایک ٹیکہ اندازی کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی جائے اور اس میں شامل ہونے والے تمام ہیلتھ ورکرس کے لئے کویڈ19کا ٹیکہ لینالازمی ہوگا“۔

منگل کے روز منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں وزرات صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالے نے کہاکہ ٹیکہ لگانے یاٹیکہ لگائے ہوئے کسی فرد سے رابطے میں آنے کے بعدکسی قرنطین کی ضرورت نہیں ہوگی۔

منگل کے روز وائرس کے 302معاملات سعودی عربیہ میں درج کئے گئے ہیں۔ یہاں پر2571سرگرم معاملات ہیں‘ 508کی حالت تشویش ناک ہے۔

اسلام کے پانچ ستون میں سے ایک حج ہے جو تمام مسلمانوں پر فرص کیاگیاہے اور جو قابل استطاعت ہے اس کواپنی زندگی میں ایک مرتبہ حج کرنا ضروری ہے۔ دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج کے لئے آتے ہیں۔

پچھلے سال کویڈ19کی وجہہ سے حج کی غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ سعودی عربیہ میں مقیم لوگوں پر مشتمل دس ہزار لوگوں کو ہی حج کی اجازت دی گئی تھی‘ جبکہ 2019میں 2.5ملین مسلمان دنیا بھر سے حج کے لئے ائے ہوئے تھے