حیدرآباد ۔29 ۔ جولائی (سیاست نیوز) حج 2027 کے عازمین حج کے انتخاب کے لئے کل 30 جولائی کو قرعہ اندازی عمل میں آئے گی۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے ملک کی تمام ریاستوں میں موصولہ درخواستوں کی قرعہ اندازی کے ذریعہ ہندوستان کے عازمین حج کا انتخاب کیا جائے گا۔ منتخب عازمین کو ایس ایم ایس کے ذریعہ اطلاع دی جائے گی۔ مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی نے بتایا کہ تلنگانہ حج کمیٹی کو 11,708 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں 818 محفوظ زمرہ کے تحت یعنی 65 سال سے زائد عمر کے عازمین ہیں۔ عام زمرہ میں 10,622 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ محرم کے بغیر 45 سال سے زائد عمر کی 68 درخواستیں موصول ہوئیں۔ عام زمرہ کی 2026 ویٹنگ لسٹ کی درخواستیں 186 موصول ہوئی ہیں۔ قرعہ اندازی کے بعد فہرست کو حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائیٹ پر پیش کیا جائے گا۔ درخواست گزار تفصیلات کیلئے تلنگانہ حج کمیٹی کے دفتر سے فون نمبر 040-23298793 پر ربط کرسکتے ہیں۔1/k