حرمین شریفین سمیت ملک بھر میں نماز استسقا کا اہتمام

   

ریاض :باران رحمت کیلئے آج حرمین شریفین اور سعودی عرب کے تمام اہم مقامات پر نماز استسقا کا اہتمام کیا گیا۔بارش کیلئے ادا کی جانے والی نماز کا سب سے بڑا اجتماع مسجد الحرام میں ہوا جہاں کعبہ اللہ کے پہلو میں امام وخطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے امامت کی اور بعد ازاں خطبہ دیا۔ نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلمان اور گورنریٹ کے اعلی عہدیدار نمازشریک تھے۔ بارش کے لیے خصوصی نماز کا دوسرا بڑا اجتماع مسجد نبویؐ شریف میں ہوا جہاں شیخ عبد اللہ البعیجان نے امامت کی اور خطبہ دیا۔ مدینہ منورہ گورنریٹ کے اعلی عہدیداروں سمیت مشائخ اور سربرآوردہ علما بھی شریک تھے۔ اسی طرح نمازاستسقا ریاض،جدہ، جازان،عرعر،دمام اور الخبر کے علاوہ تمام شہروں میں بھی ادا کی گئی۔