حرم شریف میں مصلے بچھادئے گئے ہیں۔

,

   

مکہ مکرمہ: ادارہ امور حرمین کی جانب سے حرم شریف کے صحن، مطاف اور دیگر مقامات پر سماجی فاصلہ کے اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے جائے نماز بچھادی گئی ہیں۔ ادارہ امور حرمین کے نگران اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی جانب سے جاری احکامات پر عمل کرتے ہوئے مسجد حرام میں جائے نماز بچھائی گئی ہیں۔واضح رہے کہ ہر سال نئے ہجری سال کے آغاز پر حرمین شریفین میں نئی صفیں بچھائی جاتی ہیں۔

اس سال بھی پہلے مسجد نبوی ؐ کے بعد مسجد میں حرام میں نئی صفیں بچھائی گئی ہیں۔ہر مصلیٰ کے درمیان کم از کم دو میٹر کا فاصلہ رکھا گیا ہے۔ مسجد حرام میں سینی ٹائزر کا عمل جاری ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر عمرہ پر پابندی عائد ہے۔