واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہیکہ حزب اللہ اور اسرائیل پر سفارتی دباو جاری رکھا جائے گا۔امریکہ وزارت خارجہ نے 17 اور 18 ستمبر کو حزب اللہ اراکین کے زیر استعمال پیجر اور وائر لیس آلات میں دھماکوں کے باعث اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس سے متعلقہ امریکی پالیسی کے بارے میں بیان جاری کیا ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان متھیو مِلّر نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا ہیکہ ہم کسی بھی فریق کی طرف سے ، ان جھڑپوں کو بڑھائے جانے کے حق میں نہیں ہیں۔