حزب اللہ کو نقصان تو بہت ہوا لیکن مکملخاتمہ نہیں ہوا : امریکی انٹلی جنس

   

نیویارک : امریکی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہیکہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کی صلاحیتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن اس کا مکمل خاتمہ دور ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی انسداد دہشتگردی سینٹر کے ڈائریکٹر بریٹ ہولم گرین نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ فورسز کے حملوں میں حزب اللہ کی صلاحیتوں کو غیر معمولی طورپر نقصان پہنچایا گیا ہے اور اس کی صلاحیتوں میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے لیکن اس کی بارڈر فورسز اب بھی بڑے پیمانے پر اپنی جگہ موجود ہیں۔ڈائریکٹر نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر نے کہا کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو ایران کی طرف سے فنڈنگ کی جاتی ہے اور اس تنظیم کے پاس اب بھی بیرون ملک حملوں کی صلاحیت موجود ہے۔ڈائریکٹر بریٹ ہولم گرین کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کافی حد تک نیچے آچکی ہے لیکن مکمل طور پر خاتمے سے ابھی دور ہے، ہمارا اندازہ یہ ہیکہ اسرائیلی حملوں نے حزب اللہ کی صلاحیتوں کو بڑی حد تک نقصان پہنچایا ہے۔