واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اعلان کیا کہ یورپ میں چہارشنبہ اور جمعرات کو قانون نافذ کرنے والے رابطہ گروپ کے دسویں اجلاس میں افریقہ میں حزب اللہ کی دہشت گردی اور غیرقانونی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ پرائس نے مزید کہا کہ اجلاس میں افریقہ بھر سے حکومتوں اور تنظیموں کے ساتھ ساتھ امریکہ، اسرائیل اور یوروپول نے شرکت کی۔شرکا نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح حزب اللہ افریقہ میں قانونی اور غیر قانونی دونوں طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے اور قانون کے نفاذ اور مالیاتی ریگولیٹری کوششوں سے بچ کر فنڈز جمع کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔