حسینہ عالم 2023 ہندوستان میں منعقد ہوگا

   

xنئی دہلی : ہندوستان27 سال بعد ایک بار پھر حسینہ عالم مقابلے کا گواہ بنے گا۔ جمعرات کوگزشتہ سال کی حسینہ عالم کیرولینا بیلاسکا نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ مس ورلڈ 2023 بیوٹی پیجنٹ تقریب کا انعقاد ہندوستان میں ہوگا۔ حسینہ عالم کے مقابلے کیلئے 130 سے زیادہ ممالک کی امیدوار ہندوستان پہنچیں گی۔