حسین ساگر میں گنیش وسرجن پرفیصلہ کیلئے حکومت کو ایک ہفتہ کی مہلت، تلنگانہ ہائی کورٹ میں سماعت

   

حیدرآباد۔11 ۔اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے حسین ساگر میں گنیش وسرجن کی اجازت سے متعلق مقدمہ کی سماعت کی ہے۔ ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت کے موقع پر حکومت کو وسرجن کے سلسلہ میں مستقل طور پر فیصلہ کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ اس مقدمہ کی سماعت کے موقع پر سرکاری وکیل نے عدالت سے کہا کہ وسرجن کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے حکومت کو مزید ایک ہفتہ درکار ہے۔ عدالت نے کہا کہ وسرجن کے فیصلہ کے علاوہ تہوار کے موقع پر عوام کو ہجوم کی شکل میں جمع ہونے سے روکنے کے اقدامات کئے جانے چاہئے ۔ عدالت نے کہا کہ گزشتہ سال کووڈ قواعد کی پابندی نہیں کی گئی۔ حکومت کو مکمل تفصیلات کے ساتھ حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وسرجن سے متعلق حکومت کے مستقل فیصلہ پر 18 اگست کو سماعت ہوگی۔