حضورآباد ملک کی قیمتی ضمنی انتخاب

   

ایک ہفتہ مکان کا کرایہ 10 ہزار روپئے، مزدوروں کی چاندی دن میں بریانی رات میں شراب
حیدرآباد ۔ 23 اکٹوبر (سیاست نیوز) حضورآباد اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے۔ ایک ہفتہ کے گھر کا کرایہ 10 ہزار روپئے وصول کیا جارہا ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں رائے دہندوں کو لبھانے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہے ہیں۔ یہاں تک بھی اطلاعات وصول ہورہی ہیکہ آن لائن کے ذریعہ رقم منتقل کی جارہی ہے۔ حضورآباد میں انتخابی مہم کے اختتام کیلئے صرف چار دن باقی رہ گئے ہیں۔ ٹی آر ایس، بی جے پی اور کانگریس کے تمام اہم قائدین اور پارٹی کے سرگرم کارکن اسمبلی حلقہ حضورآباد میں قیام کرتے ہوئے انتخابی مہم چلارہے ہیں۔ ٹی آر ایس اور بی جے پی کے قائدین 18 ہفتے سے قبل انتخابی مہم شروع کرچکے ہیں۔ تمام ہوٹلوں، ریزارٹس اور گھروں کو کرائے پر حاصل کرچکے ہیں۔ کانگریس انتخابی مہم میں تاخیر سے کود پڑی ہے مگر وہ بھی ہوٹلوں اور گھروں کو کرائے پر لے رہی ہے جس کی وجہ سے حضورآباد میں مکانات کے کرایوں میں اچانک زبردست اضافہ ہوگیا ہے اور سیاسی قائدین بھاری کرایہ ادا کرتے ہوئے مکانات کرایہ پر حاصل بھی کررہے ہیں۔ جیسے جیسے انتخابی مہم میں شدت پیدا ہورہی ہے ویسے ویسے مزدوروں کی اہمیت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ پارٹی کے جلوس، جلسوں اور گھر گھر انتخابی مہم چلانے کیلئے انہیں یومیہ 1500 تا 2000 روپئے دیئے جارہے ہیں۔ لنچ میں بریانی اور شام میں شراب بھی دی جارہی ہے۔ ن