حضور آباد میں میڈیکل کالج قائم کرنے ٹی آر ایس امیدوار کا وعدہ

   

حیدرآباد 16 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ٹی آر ایس امیدوار برائے حضور آباد جی سرینواس یادو نے عوام سے وعدہ کیا کہ اگر وہ اس حلقہ سے کامیاب ہوتے ہیں تو حضور آباد میں میڈیکل کالج کے قیام کو یقینی بناتے ہوئے کارپوریٹ طرز کی طبی سہولیات فراہم کریں گے ۔ جی سرینواس نے آج سینئر ارکان اسمبلی کے ساتھ اپنے حلقہ میں مختلف مقامات پر عوام سے خطاب کیا ۔