حفیظ پاشاہ کی عدالتی تحویل، لڑکی کے ساتھ جنسی استحصال کا الزام

   

علاج کے بہانے غلط حرکت، لنگر حوض پولیس کی کارروائی
حیدرآباد۔/3 مارچ، ( سیاست نیوز) لنگر حوض پولیس نے شاہ غلام نقشبندی حفیظ پاشاہ کو گرفتار کرلیا۔ لنگر حوض پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 52 سالہ حفیظ پاشاہ نے علاج کے نام پر متاثرہ شکایت گذار خاتون کا مبینہ طور پر جنسی استحصال کیا۔ 12 فروری کو متاثرہ کی جانب سے پولیس لنگر حوض میں شکایت درج کروائی گئی تھی۔ شکایت گذار نے صحت کے مسائل پر علاج کیلئے مشورہ پر رحمت آباد درگاہ شریف میں حفیظ پاشاہ سے رجوع کیا تھا۔ حفیظ پاشاہ نے جانچ کے بعد گھر پر علاج کرنے کا ارادہ کرتے ہوئے شکایت گذار کے مکان محمدی لائن پہنچا اور علاج کے نام پر لڑکی کے ساتھ دست درازی کی۔ جب متاثرہ نے اس بات کی شکایت والدین سے کی تو حفیظ پاشاہ نے متاثرہ کی ذہنی حالت کو غیر درست قرار دیا۔ جس کے بعد مکان میں خفیہ طور پر کیمرے نصب کئے گئے اور دوبارہ حفیظ پاشاہ اس طرح کی حرکت کرتے ہوئے پایا گیا جس کی سرزنش پر اس نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور شادی کا وعدہ کیا اور پھر شادی سے انکار کردیا۔ متاثرہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے تحقیقات کی اور کارروائی کرتے ہوئے حفیظ پاشاہ ساکن سلیم نگر ملک پیٹ متوطن انا سمودرم نیٹیا، آتما کور نیلور کو گرفتار کرلیا اور عدالتی تحویل میں دے دیا۔ع