حماس اسرائیل امن معاہدہ پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جائے گا: امریکی ترجمان

   

واشنگٹن : امریکی وزارت خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حماس اسرائیل امن معاہدہ پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جائے گا۔ مارگریٹ میکلاؤڈ کے مطابق ہدف ہے کہ امدادی سامان کے 500 ٹرک یومیہ غزہ پہنچائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک عرصہ سے جنگ بندی کے لئے کوشاں تھا، حماس اس جنگ کو پورے خطہ میں پھیلانا چاہتا تھا۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ حماس نے اپنے مقاصد کیلئے عام لوگوں کو ڈھال بنا کر استعمال کیا۔ مستقبل میں حماس کا سیاسی اور عسکری کردار نہیں ہونا چاہیے۔ مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ امریکہ کئی برسوں سے دو ریاستی حل کے ذریعہ تنازعہ کا دیرپا حل چاہتا ہے۔