حماس اسرائیل جنگ۔ اسرائیلی سپاہیوں کی حراست میں برہنہ فلسطینی مردوں کے وائر ل ویڈیوز تنازعہ کے بنی وجہہ

,

   

وائرل ہونے والے ویڈیوز میں اسرائیلی فوج کی حراست میں درجنوں فلسطینی مرد وں کو برہنہ دیکھائے جانے کے بعد ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیاہے۔

ٹائمز اف انڈیا کی خبر کے مطابق مذکورہ ویڈیوز غزہ پٹی کے ہیں جہاں پر اسرائیلی فوج کی زمینی کاروائی جاری ہے۔

بعض تصویروں میں زیر حراست افراد کو اسرائیلی فوجیوں گاڑیوں کے پیچھے لے جاتے ہوئے دیکھایاجارہا ہے۔

اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ یہ افراد مشتبہ دہشت گرد ہیں جنھوں نے یاتو ہتھیار ڈال دئے ہیں یا حراست میں لئے گئے ہیں۔

تاہم بیشتر فلسطینی افراد کا کہنا ہے کہ وہ عام شہری ہیں جنہیں اسرائیلی فوج نے غیر قانونی طریقے سے جبراً حراست میں لیاہے۔