حماس کا پاکستان کے فلسطین کی حمایت کے مؤقف کا خیر مقدم

   

غزہ: اسلامی تحریک مزاحمت( حماس) نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے فلسطینیوں کی حمایت میں جرات مندانہ موقف پر پاکستانی قوم اور قیادت کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔ حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہاکہ خواجہ آصف کا بیان جس میں انہوں نے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کی ہے قابل تحسین ہے۔ حماس اور فلسطینی قوم ان کے اس بیان کا خیر مقدم کرتی ہے۔ ترجمان نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے اس بیان کی تحسین کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ صرف عرب ملکوں کا نہیں بلکہ پوری مسلم امہ کا مسئلہ ہے۔انہوں نے اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں پر جنگ مسلط کرنے کی مذمت کرتے ہوئے مصائب کا شکار فلسطینیوں کی حمایت کی۔