حکومت اے پیبلدی انتخابات کیلئے تیار : جگن

   

امراوتی 3 مارچ (پی ٹی آئی) حکومت آندھراپردیش نے ریاستی الیکشن کمیشن کو آج مطلع کیاکہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق وہ 50 فیصد کوٹہ پر عمل آوری کے ساتھ دیہی و شہری مجالس مقامی کے انتخابات منعقد کرنے تیار ہے۔ ریاستی حکومت نے ریاستی الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ اندرون ایک ماہ انتخابات کا عمل مکمل کیا جائے۔ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ڈسٹرکٹ کلکٹرس سے کہاکہ بلدی انتخابات کیلئے تیار رہیں۔