حکومت تلنگانہ اورتائیوان میں معاہدہ

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکتوبر (پریس نوٹ) سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کیلئے حکومت تلنگانہ اور تائیوان میں یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں تائیوان چیمبر آف کامرس اور تلنگانہ کے آئی ٹی ای اور سی محکمہ نے یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے۔ اس معاہدہ سے تلنگانہ میں سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر کا فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ تلنگانہ میں تائیوان سے بیرونی راست سرمایہ کاری میں بھی اضافہ کی توقع ہے ۔ اس معاہدہ میں 5 کلیدی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں بائیو ٹکنالوجی ، الیکٹرانکس ، آرٹیفشل انٹلیجنس ، گرین اینرجی اور کریٹیو کلچرل شامل ہیں۔ علاوہ ازیں حیدرآباد میں انڈیا۔تائیوان انڈسٹریل پارک کے لئے بھی تعاون کا منصوبہ ہے۔ اس سلسلہ میں تائیوان چیمبر آف کامرس حیدرآباد میں اپنا ایک آفس بھی قائم کرے گا جو سرمایہ کاری میں اضافہ میں اہم ہوگا۔
گاندھی بھون میں وزیر بی سی ویلفیر پونم