ماسکو : یوکرین میں جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کے کنبوں کو 5 ملین روبل مالی امداد دی جائے گی، صدر ولادی میر پوتن نے فیصلے پر دستخط کر دئییروس، جنگی متاثرین کے کنبوں کی مالی امداد کرے گا: صدر پوتن نے منظوری دے دیروس کے صدر ولادی میر پوتن نے، یوکرین میں جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کے کنبوں کو 5 ملین روبل مالی امداد سے متعلقہ، فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔روس سرکاری آئینی معلومات کی انٹر نیٹ سائٹ نے، روسی فوجیوں، سکیورٹی اہلکاروں اور ان کے کنبوں کے لئے اضافی سماجی ضمانتوں پر مبنی اور صدر پوتن کے منظور کردہ، مذکورہ فیصلے کو شائع کر دیا ہے۔فیصلے کی رُو سے یوکرین میں ”اسپیشل فوجی آپریشن” کے دوران ہلاک ہونے والوں، وزارت داخلہ اور روس قومی محافظوں کے کنبوں کو 5 ملین روبل تقریباً 71 ہزار 500 ڈالر پر مشتمل امدادی رقم ادا کی جائے گی۔