حکومت دہلی کا ایونٹ دفتر وزیراعظم کی ہدایت پر ’ہائی جیک‘

   

نئی دہلی : برسراقتدار عام آدمی پارٹی نے آج الزام عائد کیا کہ حکومت دہلی کے زیراہتمام پودے لگانے کے پروگرام کو دفتر وزیراعظم کی ہدایات پر ’ہائی جیک‘ کرلیا گیا۔ ریاستی وزیر ماحولیات گوپال رائے نے دعویٰ کیا ہیکہ وزیراعظم نریندر مودی کی تصاویر والے بیانرس یکایک اسٹیج پر لگادیئے گئے۔ اس طرح یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی کہ شجرکاری کا پروگرام مرکزی حکومت کے زیراہتمام منعقد کیا جارہا ہے ۔