حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پابند عہد:نروتم

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے آج کہا کہ ریاستی حکومت تمام سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پابند عہد ہے ۔ مشرا نے یہاں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ سیلاب زدہ اضلاع میں بنائے گئے 237 راحت کیمپ کی تعداد کم کرکے اب 137 کر دی گئی ہے ۔ متاثرہ افراد راحت کیمپوں سے اب واپس اپنے گاؤں لوٹنے لگے ہیں۔ ٹاسک فورس کی میٹنگ میں انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں کہ سروے میں کوئی بھی سیلاب متاثر نہ چھوٹے۔