حکومت پارلیمنٹ میں بحث سے ڈرتی ہے: راہل گاندھی

   

راہل گاندھی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں سے کہا کہ ‘وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ جب حکومت نے زرعی قوانین کو واپس لے لیا تو انہیں بحث کرانے سے کیا ڈر تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو معلوم تھا کہ اس نے غلط کیا ہے، اس لیے وہ پارلیمنٹ میں اس قانون پر بحث کرانے سے ڈرتی تھی اور اس پر بحث نہ کرانے کا متبادل چن کر قوانین کو واپس لے لیا۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے زرعی قوانین کو حکومت کے ذریعہ پارلیمنٹ میں واپس لینے کو کسان اور مزدوروں کی جیت قرار دیا ہے لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ بغیر بحث کرائے قوانین واپس لے کر حکومت نے یہ واضح کردیا ہے کہ حکومت کو پارلیمنٹ میں بحث سے ڈر لگتا ہے ۔