حکومت کو اپنا غرور ختم کرنے اور زراعی قوانین سے دستبرداری اختیار کرنا چاہئے۔ راہول گاندھی

,

   

نئی دہلی۔ مذکورہ حکومت کوچ اہئے کہ وہ اپنے غرور ختم کرے اور ان زراعی قوانین سے دستبرداری اختیار کرے جس کے خلاف کسان احتجاج کررہے ہیں‘ کانگریس قائد راہول گاندھی نے منگل کے روز اپنے بیان میں یہ بات کہی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مودی کو حکومت کو ”60کسانوں کی موت کا“ مودی حکومت کو ذمہ دار ٹہرایا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر کہاکہ ”مذکورہ مودی حکومت کی بے حسی اور تکبر کی وجہہ سے 60کسانوں کی جان چلی گئی ہے۔

ان کے آنسو پونچھنے کے بجائے مذکورہ حکومت ہند ان پر آنسو گیس سے حملے میں مصروف ہے۔ ایسی بے رحمی‘ عامریت کاروباری مفادات کا اضافہ کرتی ہے۔

مخالف زراعت قوانین سے دستبرداری اختیار کریں“۔ پچھلے سال پارلیمنٹ میں منظور شدہ تین زراعی قوانین کے خلاف کسان احتجاج کررہے ہیں اوراس سے دستبرداری کی مانگ کررہے ہیں۔

کانگریس احتجاج کررہے کسانوں اور ان کے مطالبات کی حکومت میں کھڑی ہے۔