حکومت کی مساعی سے وجئے ڈیری کا کاروبار 750 کروڑ تک پہنچ گیا

   

مہیشورم میں میگا ڈیری کا قیام، اسمبلی میں سرینواس یادو کا بیان
حیدرآباد۔10۔ مارچ (سیاست نیوز) وزیر اینمل ہسبنڈری سرینواس یادو نے کہا کہ حکومت نے وجئے ڈائری کے کاروبار کو 750 کروڑ تک پہنچا دیا ہے۔ دودھ سربراہ کرنے والے کسانوں کو حکومت کی جانب سے 4 روپئے اضافی رقم حوصلہ افزائی کے طور پر دی گئی جس کے نتیجہ میں کسان کافی خوش ہیں۔ تلنگانہ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سرینواس یادو نے کہا کہ دیہی علاقوں میں معیشت کے استحکام کیلئے حکومت مختلف پیشوں سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ 162.68 لاکھ لیڈر دودھ کی پیداوار ہورہی ہے۔ حکومت نے دودھ دینے والے جانوروں کی تقسیم کی اسکیم متعارف کی ہے جس کے تحت ایس سی ، ایس ٹی طبقہ کے کسانوں کو 75 فیصد سبسیڈی اور دیگر استفادہ کنندگان کو 50 فیصد سبسیڈی فراہم کی جارہی ہے۔ رنگا ریڈی ضلع کے مہیشورم منڈل میں 246.25 کروڑ کے خرچ سے میگا ڈیری کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ وجئے ڈیری سرگرمیوں توسیع دی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں کاروبار میں بہتری آئی ہے۔ دودھ سربراہ کرنے والے کسانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت چار روپئے فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ویٹرنری ہاسپٹلس کے علاوہ موبائیل گاڑیاں فراہم کر رہی ہے تاکہ جانوروں کا موثر علاج ہو۔ انہوں نے کہا کہ ڈیری انڈسٹری کی ترقی اور مزید وسعت کے لئے حکومت ہر ممکن مدد کرنے تیار ہے۔ ر