حکومت کی ناکامیوں نے ویکسین لیڈر کو ’بھکاری‘ بنا دیا !

   

نئی دہلی : کانگریس نے آج الزام عائد کیا کہ ہندوستان دنیا میں ویکسین پروڈکشن کے معاملے میں ’لیڈر‘ کے موقف سے گھٹ کر ’’ویکسین کا بھکاری‘‘ بن چکا ہے جس کا سبب حکومت کی ناکامیاں ہیں۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ انڈیا کے پاس ہنوز کوئی کوویڈ حکمت عملی نہیں ہے۔ آکسیجن اور ویکسین کی اکسپورٹ جاری ہے حالانکہ خود ہندوستانی شہری مررہے ہیں، یہ کسی جرم سے کچھ کم نہیں۔ اپوزیشن پارٹی نے مطالبہ کیا کہ کوویڈ ویکسین کیلئے ’’ون نیشن، ون پرائس‘‘ کی پالیسی اپنائی جائے۔