حکومت کی کارروائیوں کیخلاف چوکس رہنے کا قائدین کو صدر بی ایس پی مایاوتی کا مشورہ

   

لکھنو۔5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس پی صدر مایاوتی نے جمعرات کے دن اپنی پارٹی کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت دی کہ حکومت کی کارروائیوں کے خلاف چوکس رہیں۔ انہوں نے ان تمام کو ہدایت دی کہ بی ایس پی کے ارکان کو حکومت کی کارروائیوں کے خلاف چوکسی اختیار کرنی چاہئے تاکہ اپنی حفاظت متاثر حکومت کی کارروائیوں سے کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بڑھتے ہوئے ہجومی تشدد کے واقعات پر تشویش ہے۔ تشدد اور قتل کی وارداتیں ریاست یو پی میں کثرت سے ہونی لگی ہیں۔ مایاوتی نے پارٹی کی بنیادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور اسمبلی ضمنی انتخابات سے پہلے بنیادی سطح کے کارکنوں کو اپنے دائرہ کار میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ دلت، قبائیلی اور دیگر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کو متحد ہوجانا چاہئے۔ تحفظات حکومت کی جانب سے لاکھوں مخلوعہ جائیدادوں کے لیے فراہم نہیں کیے جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اخبار کی خبروں میں معاشی انتشار کا تذکرہ ہوتا ہے۔ عوام کی قوت خرید کم ہوچکی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ غربت اور بیروزگاری کے خلاف کارروائیاں ترجیحی بنیادوں پر شروع کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال بہتر نہیں ہے۔