حیدرآباد۔ مدینہ منورہ کے درمیان ٹرائی۔ ویکلی فلائیٹس

   

حیدرآباد ۔ 17 جنوری (سیاست نیوز) کم خرچ ایرلائن، انڈیگو کی جانب سے 20 جنوری سے حیدرآباد اور مدینہ منورہ کے درمیان ایک نئی راست فلائیٹ سرویس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس ایرلائن نے کہا کہ اس نئی روٹ کا مقصد حج اور عمرہ کیلئے جانے والوں اور دوسرے مسافرین کیلئے بھی آرام دہ اور سہولت بخش سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ ٹرائی۔ ویکلی سرویس حیدرآباد سے پیر، جمعرات اور ہفتہ کے دنوں میں پرواز کرے گی اور واپسی کے شیڈول میں مدینہ منورہ سے منگل، جمعہ اور اتوار کو حیدرآباد واپس ہوگی۔ فلائیٹ 6E0057 حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ، شمس آباد سے شام 7:35 بجے روانہ ہوگی اور 11:45 شب مدینہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچے گی۔ واپسی کی فلائیٹ 6E0058 مدینہ سے 12:45 بجے شب روانہ ہوگی اور صبح 8:10 بجے حیدرآباد پہنچے گی۔