حیدرآباد۔/25 مئی، ( سیاست نیوز) آبپاشی پراجکٹس کیلئے اراضیات کے حصول سے متعلق جی او 80 کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے ورنگل کے کسانوں نے زبردست احتجاج منظم کیا جس کے نتیجہ میں ہنمکنڈہ ۔ حیدرآباد ہائی وے پر گھنٹوں تک ٹریفک متاثر رہی۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ اراضیات کے حصول کیلئے حکومت کو جو اختیارات دیئے گئے ہیں وہ مناسب نہیں ہیں۔ کسانوں کی اراضیات کو جبراً حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ر
کانگریس اور بی جے پی نے کسانوں کے احتجاج کی تائید کی۔ پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کیلئے وسیع تر انتظامات کئے تھے۔ احتجاج کرنے والے کئی کسانوں کو حراست میں لیا گیا۔ شام تک بھی احتجاج جاری رہا۔ر